مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوان شہید کردیے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نےتین کشمیری نوجوان شہید کردیے

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے  تین کشمیری نوجوان شہید کردیے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے  تین کشمیری نوجوان شہید کردیے

سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کے ضلع کے علاقے ہرد منگوری میں آج (ہفتہ ) صبح سویرے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔